قومی

وزیراعلیٰ پنجاب کادھماکہ،قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن کا حکم

لاہور (94 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب  نے پنجاب میں قبضہ مافیا اور تجاوزات کیخلاف آپریشن کا فیصلہ کر لیا  اور پلاٹس یا اراضی پر قبضے کی شکایات کے ازالے کیلئے ٹاس فورس قائم کر دی  ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے قبضہ مافیا اور تجاوزات کیخلاف آپریشن کا فیصلہ کر لیا ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن بااثر اور طاقتور مافیا سے شروع ہو گا۔

پنجاب حکومت نے ایل ڈی اے کے زیر انتظام 22 پیٹرول پمپس کی لیز کی نیلامی کا بھی فیصلہ کیا ہے اور کہا ہے کہ نیلامی کے طریقہ کار پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے پلاٹس یا اراضی پر قبضے کی شکایات کے ازالے کیلئے ٹاسک فورس قائم کرتے ہوئے ایل ڈی اے میں تعینات لاہور پولیس کی نفری کو تبدیل کرنے کا حکم بھی دیدیا ہے۔

Tags
مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close