قومی

میونسپل کارپوریشن کی تجاوزات کیخلاف بھرپور کارروائی

فیصل آباد (94 نیوز) "ستھراپنجاب” پروگرام پر بلاتعطل عملدرآمد جاری اوروزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کی تکمیل یقینی بنانے کے لئے کمشنر /ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن سلوت سعید کی زیرنگرانی چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن محمد زبیر وٹو نے ٹیموں کے ہمراہ تجاوزات کے خلاف گرینڈ اپریشن کیا۔

چوک گھنٹہ گھر اور اسکے ملحقہ بازاروں میں دکانوں کے باہر پڑا تجاوز شدہ سامان ضبط کرلیاگیا۔ کمشنر/ایڈمنسٹریٹرنے کہا کہ تجاوزات مافیا کے خلاف بلاامتیاز ایکشن کا سلسلہ جاری رہے گا،کسی کو شہری خوبصورتی میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ستھراپنجاب پروگرام کے اہداف کی سو فیصدتکمیل ٹارگٹ ہے جس کی انجام دہی کے لئے تمام متعلقہ محکمے سرگرم ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button