قومی

عمران خان کو کونسی عالمی فہرست میں شامل کر لیا گیا؟

نیویارک (ویب ڈیسک) عالمی جریدے فارن پالیسی نے وزیر اعظم عمران خان عالمی سوچ کے رہنماوں اور عوامی دانشوروں کی فہرست میں شامل کرلیا اور کہا کہ عمران خان کو وزارت عظمی سنبھالنے کے بعد مشکلات کا مقابلہ کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی جریدے فارن پالیسی نے 2019 کے گلوبل تھنکرز کی فہرست جاری کردی، جس میں وزیر اعظم عمران خان کو عالمی سوچ کے رہنماوں اور عوامی دانشوروں کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔عالمی جریدہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کو وزارت عظمی سنبھالنے کے بعد مشکلات کا مقابلہ کرنا ہے جبکہ ان کو مالی اور قرضوں کے بحران کا سامنا کرنا پڑا۔گلوبل تھنکرز کی فہرست میں بھارت کے امیر ترین آدمی مکیش امبانی ، ایمازون کے سی ای او جیف بزونز ، علی بابا کے سربراہ جیک ما بھی شامل ہیں ، جبکہ مکمل فہرست 22 جنوری کو جاری کی جائے گی۔

خیال رہے فارن پالیسی میگزین کی یہ فہرست ہر سال جاری کی جاتی ہے جس میں دنیا بھر سے ان بڑی بڑی شخصیات کو منتخب کیا جاتا ہے جنہوں نے اپنے شعبوں میں جدوجہد کی اور ان کی سوچ عالمی کمیونٹی کومتاثر کرنے اور ان میں تبدیلی کا سبب بنی۔یاد رہے اکتوبر 2018 میں اردن کی رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹر نے وزیراعظم عمران خان کو مسلم دنیا کے با اثرترین شخصیات کی فہرست میں شامل کیا تھا، فہرست میں عمران خان کا نام انتیسویں نمبر پر تھا۔جاری کردہ فہرست میں وزیراعظم عمران خان کے علاوہ مزید تین پاکستانی بھی شامل تھے ، جن میں جسٹس شیخ محمد تقی عثمانی ،امیرتبلیغی جماعت حاجی محمد عبد الوہاب، اور مولاناطارق جمیل تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button