قومی

وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی سمیت سینئر پولیس افسران کو آج طلب کرلیا

کراچی (94 نیوز) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آئی جی سندھ مشتاق مہر سمیت پولیس افسران کو سی ایم ہاؤس اہم ملاقات کیلئے طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے آئی جی سندھ سمیت تمام اعلی پولیس افسران کو آج صبح 11 بجے سی ایم ہاؤس طلب کر لیاہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ اور تمام اعلیٰ پولیس افسران کے درمیان ملاقات وزیراعلیٰ ہاوس میں ہوگی، جہاں آئی جی سندھ پولیس مشتاق مہر، ایڈیشنل آئی جی کراچی اور حیدرآباد سمیت ڈی آئی جیز آپریشن اور ڈی آئی جی سپیشل برانچ بھی شریک ہونگے۔ ملاقات میں سی ایم سندھ پولیس افسران کے تحفظات کے حوالے سے بات چیت کرینگے۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close