National

Sindh Chief Minister Murad Ali has resigned

Karachi (94 news) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی نے اپنا استعفیٰ تحریر کرکے پارٹی قیادت کو پیش کردیا، بیرون ملک روانگی سے قبل ہاتھ سے لکھا استعفیٰ جمع کراگئے ۔

تفصیلات کے مطابق مراد علی شاہ نے موقف اپنایا کہ وزارت اعلیٰ اور رکنیت پارٹی کی امانت ہے، پارٹی کے فیصلوں کے تحت اسمبلی رکنیت چھوڑنے کے لیے تیار ہوں اور بیرون ملک روانگی سے قبل جمع کراگئے ۔

یادرہے کہ اپوزیشن پارٹیز نے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن پارٹیرز کے اراکین اسمبلی کو اپنی قیادت کے پاس31دسمبر تک استعفے جمع کرانے کی ہدایت کی تھی جس کے بعد پیپلزپارٹی نے بھی اپنے رہنماﺅں کو بلاول ہاﺅس استعفے جمع کرانے کی ہدایت کردی تھی ۔ یہ استعفے اپوزیشن کے لانگ مار چ اور دھرنے کے بعد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں اراکین اسمبلی سپیکرکے پاس جمع کرائیں گے ۔

More

Related news

Leave a Reply

Close