قومی

پارکوں کو صاف رکھنے کیلئے ڈپٹی کمشنر خود میدان میں کود پڑے

مہم کا آغاز باغ جناح سے کیا، میاں ندیم احمد،صداقت حسین لودھی،سی ای او ایجوکیشن کاشف ضیاء،محمد صادق سواتی کی خصوصی شرکت

فیصل آباد (94 نیوز میاں حمزہ ندیم) فیصل آباد کے پارکوں میں لوگوں کی جانب سے بڑھتی ہوئی گندگی کیخلاف آگاہی دینے کے لئے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد علی عنان بذات خود میدان میں کود پڑے۔

تفصیلات کے مطابق پارکوں کو ہمیشہ عوام نے گندہ ہی کیا، حکومتی ادارے اور صفائی کا عملہ عوام کی طرف سے پھیلائے جانے والی گندگی کو صاف کرت رہتے لیکن عوام کھایا پیا اور جہاں بیٹھے وہیں گند ڈالا اور چلتے بنے، بلکہ گھروں سے لائے ہوئے کھانے کے ریپرز، کچرہ بھی پارکوں میں ہی چھوڑ کر چلے جاتے اور کوڑے دان خالی پڑے رہتے۔ اس شعور کو اجاگر کرنے کے لئے فیصل آباد کے ڈپٹی کمشنر علی عنان، سول سوسائٹی کے نمائندگان کی بڑی تعداد فیصل آباد این جی اوز نیٹ ورک کے چئیرمین و صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز الائنس فاؤبڈرز میاں ندیم احمد، یوسف عدنان، چوہدری محمد سلیم، ارشاد پرکاش، فاروق ایوب، پروفیسر ڈیوس، ساجد پلوس، چئیرمین آل پاکستان پرائیویٹ سکولز الائنس صداقت حسین لودھی، پروٹوکول آفیسر ڈی سی آفس محمد صادق، سی ای او ایجوکیشن کاشف ضیاء، سردار محمد ساجد، فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کا عملہ، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلباء و طالبات اور اساتذہ کرام بھی اس مہم میں دپٹی کمشنر کے ہمراہ تھے،

اس موقع پر ڈی سی نے کہا کہ ہمیں اپنے پارکوں کو صاف رکھنا ہے، کیونکہ ہم انسان ہیں اور انسان اپنے گھروں، گلیوں، محلوں، شہروں، سڑکوں اور پارکوں کو صاف رکھتے ہیں اور یہی مہذب معاشرے کہ پہچان ہے۔ ہمیں چاہیے کہ پارکوں میں رکھے گئے کوڑا دانوں میں کچرا وغیرہ پھینکیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button