قومی

وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ، نیا تنازعہ کھڑا ہو گیا

اسلام آباد (94 نیوز)گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ،تحریک انصاف اور حکمراں جماعت کے اتحادی اراکین اسمبلی نے انہیں ٹوٹل 178ووٹ دے کر کامیاب کروایا لیکن اب وزیراعظم کو ملنے والے ووٹوں کی تعداد کے حوالے سے سوال اٹھنا شروع ہوگیا ہے ۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اے این پی کے رہنما میا ں افتخارحسین نے وزیراعظم کو ملنے والے ووٹوں کی تعداد پر انگلی اٹھا دی ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کو 178ووٹ ملے جبکہ تحریک انصاف اور ان کے اتحادی اراکین اسمبلی کی کل تعداد 180ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے فیصل واوڈا مستعفی ہو گئے،ڈسکہ کا الیکشن کالعدم قرار دے دیا گیا ،ایک آزاد ممبر آیا نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ووٹ کا سٹ نہیں کیا اور بی این پی کے چار ارکان موجود نہیں تھے ۔میاں افتخار نے سوال اٹھا یا کہ کل 180میں سے یہ آٹھ نکال دئیے جائیں تو 172ممبرز رہ گئے ،پھر 178ووٹ کہاں سے مل گئے ؟ ۔انہوں نے مطالبہ کیا ان غلط اعداد وشمار سے متعلق تحقیقات ہونی چاہیے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button