قومی

پنجاب میں سموگ ایمرجنسی نافذ، تعلیمی اداروں میں ماسک پہننا لازمی قرار

لاہور(94 نیوز) پنجاب بھر میں اسموگ ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اسموگ کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ہوا۔اجلاس میں نگران وزیراعلیٰ کو اسموگ کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں صوبائی وزرا،چیف سیکرٹری،آئی جی،متعلقہ سیکرٹریز اور اعلی حکام شریک ہوئے۔اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ اسکولوں میں چھٹی اور ٹرانسپورٹ بند کرنے سے فرق نہیں پڑے گا۔ایک ماہ کے لیے تمام اسکولوں میں طلباء کے لیے ماسک لازمی قرار دیا گیا۔نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ طلباء کی صحت کے لیے ماسک لازمی قرار دیا گیا۔

صوبائی وزراء کو کل سے سرکاری و نجی اسکولوں کے وزٹ کی بھی ہدایت کر دی گئی۔اسموگ کے دوران کاشتکاروں کے خلاف چالان واپس لینے کا حکم بھی دے دیا گیا۔ خیال رہے کہ شہر میں اسموگ خطرناک حد سے تجاوز کرتے ہی لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آ چکا ہے۔لاہور میں اوسطاً ایئر کوالٹی انڈیکس 436تک پہنچ گیا ہے جس کے باعث شہریوں کو سانس لینے اور آنکھوں میں جلن کی شکایات سامنے آنے لگی ہے۔
بھارت کے شہر نئی دہلی میں ایئر کوالٹی انڈس 316، عراق کے شہر بغداد میں 244، انڈونیشیا میں 177، چین میں 176 اور بھارتی شہر کلکتہ میں 186 ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمہ تحفظ محولیات سمیت دیگر محکموں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، 200سے زائد ایئر کوالٹی انڈیکس کا ریکارڈ ہونا انسانی صحت کے لیے مضر ہے۔دوسری جانب کمشنر لاہور محمد علی رندھاوکی ہدایات پر لاہور سمیت پوری ڈویژن میں انسداد سموگ کاروائیاں کیں، ہر سیکٹر میں کاروائیاں کی گئیں۔
لاہور ڈویژن میں تمام 1090بھٹے زگ زیگ پر ہیں۔ زگ زیگ خلاف ورزی پر 178بھٹے سیل کیے گیے۔ ابتک پوری ڈویژن میں زگ زیگ خلاف ورزی پر بھٹوں پر 97 ایف آئی آرز درج کرکی10 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔ دھواں چھوڑنے والی 7342 گاڑیوں کیخلاف 1کروڑ 48لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ سینکڑوں گاڑیوں کو بند کیا گیا۔ تمام 51پائرولسز پلانٹس مکمل طور پر سربمہر کرکے بند کردئیے گئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button