National

Special Assistant to Prime Minister Imran Khan also turned out to be a resident

Islam Abad (94 news) سینئر صحافی عمر قریشی نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی تابش گوہر بھی اقامہ ہولڈر نکلے۔

تفصیلات کے مطابق عمر قریشی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے حکومتی دستاویز کی تصویر جاری کی جس کے ساتھ پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ” توانائی کے معاملات پر وزیراعظم کے معاون خصوصی تابش گوہر بھی اقامہ رکھتے ہیں جبکہ اس کے علاوہ ان کے پاس متحدہ عرب امارات کا رہائشی ویزا ہے جو کہ ان کے پاس 1999 سے ہے ۔“

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ 7 جنوری کو وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی تابش گوہر نے غیر ضروری مداخلت کے پیش نظر عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا لیکن وزیراعظم عمران خان نے ان کا استعفیٰ قبول نہ کرتے ہوئے کام جاری رکھنے کی ہدایت کی تھی ۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button