National
On the appeal of Prime Minister Shehbaz Sharif, the Day of Holy Quran will be celebrated across the country today


Islam Abad (94 news) حکومت پاکستان کی اپیل پر سوئیڈن میں قران پاک کی بےحرمتی کے خلاف آج یوم تقدیسِ قرآن منایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن ایک پیج پر نظرآئی، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قران کی بےحرمتی میں ملوث شخص کو نشان عبرت بنانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ تمام ممالک کو سمجھنا چاہیے کہ مسلمان اب اس حرکت کو برداشت نہیں کریں گے۔ اگر آئندہ کسی نے ایسی حرکت کی تو کوئی ہم سے گلہ نہ کرے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ سوئیڈن واقعہ مسلمانوں اور عیسائیوں کو لڑوانے کی سازش ہے، پوری دنیا کو بتایا جائے کہ اسے کسی صورت برداشت نہیں کر سکتے۔
انکا کہنا تھا کہ ایک خبیث اور لعنتی کو پولیس کی موجودگی میں حرکت کرنے کی اجازت دی گئی، ہمیں اس شخص کی خباثت کو نشان عبرت بنانا چاہیے، تمام سیاسی جماعتیں اس واقعے کے خلاف بھرپور احتجاج کریں۔