بین الاقوامی

اسرائیل ہمارے جواب کا انتظار کرے، ایرانی سفیر

اسلام آباد (94 نیوز) پاکستان میں ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ہاتھوں ایرانی ایٹمی سائنسدان کے قتل کی جامع تحقیقات ہورہی ہیں، اسرائیل ہمارے جواب کا انتظار کرے۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی سفیر نے کہا کہ  امریکا سے ایرانی کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینا ابھی باقی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل ایرانی کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کو ڈرون حملے میں قتل کردیا گیا تھا ،جس کے بعد ایران نے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا الزام امریکہ پر لگایا تھا اور چند روز قبل قتل کیس کی تحقیقات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی گرفتاری کے لئے ایران کی جانب سے انٹرپول سے بھی رابطہ کیا گیا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button