National

وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ آفس سے ہونے والے آرڈرز پہلے شہباز شریف کے واٹس ایپ پر جاتے ہیں

Lahore (94 news) معروف صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ پنجاب کی 90 فیصد بیوروکریسی آج بھی سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے زیرِ اثر ہے۔

عارف حمید بھٹی نے کہا کہ میں آپکو یقین سے کہتا ہوں کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ آفس سے ہونے والے بے شمار آرڈر اس کے واٹس ایپ پہلے شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف کے پاس جاتے ہیں۔ یہ کام پنجاب کے سرکاری افسر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس دن بیوروکریسی اور اعلیٰ افسر ٹھیک ہو گئے اس دن ملک کے 80 فیصد مسائل حل ہو جائیں گے۔ پنجاب کے 80 From 90 فیصد افسر آج بھی اپنا وزیراعلیٰ شہباز شریف کو ہی سمجھتے ہیں۔ شہباز شریف کے جانے سے پہلے ایک اہم ترین سیکرٹری نے ان کے دربار میں حاضری دی تھی۔ اور شہباز شریف کو کچھ پوائنٹس بھی دیے کہ آجکل یہ حالات ہیں۔

سینئر صحافی و اینکر محمد مالک نے نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی کارکردگی کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ محمد مالک کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار کوئی کام نہیں کر رہے۔ وہ صبح 11 بجے اپنے دفتر آتے ہیں اور چند ہی گھنٹے گزار کر گورنر ہاوس تیراکی کیلئے چلے جاتے ہیں۔وزیراعلی اپنے دفتر میں چند ہی ملاقاتیں کرتے ہیں۔ پنجاب کی بیوروکریسی عثمان بزدار سے بہت خوش ہے، پنجاب کی بیوروکریسی کا کہنا ہے کہ وہ خوش ہیں کہ ان پر سختی کرنے والا ڈانٹ ڈپٹ کرنے والا کوئی نہیں۔ ان کا جو دل چاہتا ہے وہی کرتے ہیں۔

More

Related news

Leave a Reply

Close