کھیل

میرا ٹارگٹ ایشیاءکپ ہے۔ فخر زمان

لاہور (94 نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز فخر زمان نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی کا بھارتی ٹیم میں نہ ہونا زیادہ نقصان دہ نہیں ہے جبکہ پاک، بھارت میچ میں دیگر مقابلوں کی نسبت زیادہ دباﺅ ہوتا ہے اور اب دیکھنا یہ ہے کہ کون اس دباﺅ کا فائدہ اٹھائے گا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فخر زمان نے ایشیا کپ میں کامیابی کی بھرپور کوشش کرنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ دبئی میں اتنے میچ کھیل چکے ہیں کہ وہ اب ہوم گراو¿نڈ ہی لگتا ہے، میرا ٹارگٹ ہے کہ بڑی سے بڑی اننگز کھیلوں اور قومی ٹیم ہر مقابلے میں کامیاب ہو۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں جاری ٹریننگ کیمپ میں تمام کھلاڑیوں کیلئے یکساں شیڈول ہے اور فٹنس پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے جبکہ امام الحق کے ساتھ میری بہت اچھی انڈرسٹینڈنگ ہے جو میچ میں کام آئے گی۔

واضح رہے کہ فخر زمان ایشیاءکرکٹ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 16 کھلاڑیوں میں شامل ہیں جو 15 ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہو رہا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے ہونے والے اعلان کے مطابق ایشیاءکپ میں قومی ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شعیب ملک، فخر زمان، بابر اعظم، شاداب خان، امام الحق، شان مسعود، آصف علی، حارث سہیل، محمد نواز، حسن علی، عثمان شنواری، جنید خان ، شاہین آفریدی اور محمد عامر شامل ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button