قومی

وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت نے مدارس کی رجسٹریشن کیلئے ضروری اقدامات شروع کر دیئے

اسلام آباد (94 نیوز) وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت نے مدارس کی رجسٹریشن کیلئے ضروری اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔  وزارت تعلیم کے حکام نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ مدارس کی رجسٹریشن کیلئے ملک بھر میں 10 ڈائریکٹوریٹ قائم کئے جائیں گے جبکہ وفاقی دارالحکومت میں قائم ہونے والا ان میں سے ایک ڈائریکٹوریٹ سارے عمل کی نگرانی کرے گا۔

ہر صوبہ میں دو رجسٹریشن مراکز قائم ہوں گے جبکہ ایک، ایک مرکز آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں بنایا جائے گا۔ مدارس اور ان کے بورڈز کو آئندہ ہفتہ تک وزارت مذہبی امور سے وزارت تعلیم کو منتقل کر دیئے جائیں گے تاہم چیئرمین مدارس بورڈ کی منتقلی قانونی طریقہ کارکے مطابق ممکن بنائی جائے گی۔ حکام نے بتایا کہ اس منصوبہ کیلئے فنڈز بجٹ 2019،20 کے بعد سپلیمنٹری گرانٹ میں مانگے جائیں گے۔ تاریخ میں پہلی مرتبہ وزارت تعلیم اور وزارت مذہبی امور نے مل کر مدارس کیلئے ایک جامع پالیسی تیار کی ہے جس پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close