the game

Anglyndkyklaf New Zealand kaplra heavily in the World Cup competitions

London(94 news) ورلڈکپ مقابلوں میں انگلینڈکے خلاف نیوزی لینڈ کاپلڑا بھاری نظر آ رہا ہے۔ انگلینڈاورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین1975ء سے اب تک9میچ کھیلے گئے جن میں سے5میچ نیوزی لینڈ نے جیتے اور 4میچ انگلینڈ نے جیتے۔نیوزی لینڈکی کامیابی کاتناسب55.55فیصداورانگلینڈکی کامیابی کاتناسب 44.44 فیصد ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان آخری میچ 3جولائی2019ء کوکھیلاگیاجو انگلینڈ نے119رنزسے جیتا۔

انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے مابین ورلڈ کپ کا فائنل 14جولائی بروز اتوار کو پاکستانی وقت کے مطابق اڑھائی بجے دوپہر لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا، انگلینڈ نے چوتھی بار اور نیوزی لینڈ نے مسلسل دوسری بار فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ہے، دونوں ٹیموں نے ابھی تک کسی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کے فائنل میں فتح حاصل نہیں کی،اب ان میں سے فائنل جیتنے والی ٹیم پہلی بار ورلڈ کپ جیتنے کا اعزاز حاصل کرے گی اور 1996ء کے بعد پہلی بار ورلڈ کپ کا نیا عالمی چیمپیئن سامنے آئے گا، ہوم گراؤنڈ پر انگلینڈ تاریخ میں پہلی بار ورلڈ کپ جیتنے کیلئے فیورٹ ہے،ورلڈ کپکرکٹ ٹورنامنٹ کے پوائنٹس ٹیبل پرانگلینڈ کا تیسرا اور نیوزی لینڈ کا چوتھا نمبر تھا ،انگلینڈ نے سیمی فائنل میں آسٹریلیاء اور نیوزی لینڈ نے بھارت کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی ہے ۔

More

Related news

Leave a Reply

Close