قومی

واپڈا کے صارفین کے لئے پریشان کن خبر، گھریلو صارفین کریں تو کریں کیا؟

لاہور (94 نیوز) ڈالر کی اونچی اڑان اور ملک میں جاری مہنگائی کے طوفان نے عوام کی پریشانیوں میں اضافہ کر دیا ہے ادھر ایک اور پریشان کن خبر یہ ہے کہ گھریلو بجلی صارفین کو بلوں میں سلیب کے فائدے سے محروم کر دیا گیاہے، اور حکومت عوام کو ریلیف دینے سے صاف انکاری ہے

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کے بلوں نے بھانڈا پھوڑ دیاہے ، استعمال شدہ یونٹس کی آخری دو سلیبز کے حساب سے بل وصول ہو گا ، 300 یونٹس والے صارفین دو سلیبز کے ریلیف سے محروم ہو گئے ہیں ، 300 یونٹس پر صارفین سے یونٹ کی قیمت 10 روپے 20 پیسے وصول ہو گی جبکہ 300 سے زائد یونٹس والے صارفین سے 17 روپے 60 پیسے فی یونٹ کی قیمت وصول کی جائے گی ۔اس کے علاوہ 700 سے زائد یونٹس پر قیمت 20 روپے 70 پیسے ہو گی ۔ یہ تقسیم عام آدمی کے سمجھنے سے بالاتر ہے اور اسی طرح عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیسا جا رہا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button