قومی

واسا نے موسم سرما کے دوران سیوریج لائنوں کی ڈیجیٹل ڈی سلٹنگ کا آغاز کردیا

فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) واسا فیصل آباد تاریخ میں پہلی مرتبہ موسم سرما کے دوران سیوریج لائنوں کی ڈیجیٹل ڈی سلٹنگ کرے گا جس کے لئے مینجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا نے ہدایات جاری کردی ہیں ۔ اس ضمن میں انہوں نے کہا کہ دسمبر سے فروری تک تین ماہ کے دوران شدید سردی اور دھند کی وجہ سے سیوریج لائنوں کی ڈی سلٹنگ نہیں کی جاتی تھی جس کے باعث مختلف علاقوں میں سیوریج اوور فلو ہوتا تھا تاہم رواں سیزن میں واسا فیصل آباد کی جانب سے پہلی مرتبہ ڈیجیٹل مشینوں کے ساتھ سیوریج لائنوں کی ڈی سلٹنگ کی جارہی ہے تاکہ شہریوں کو نکاسی آب کی معیاری اور بہترین سروسز مہیا کی جا سکیں۔ ایم ڈی واسا ثاقب رضا نے مزید کہا کہ اس وقت چار مشینوں سے مختلف علاقوں کی تنگ سیوریج لائنوں میں ڈی سلٹنگ کا عمل جاری ہے جبکہ دسمبر کے اختتام تک مزید 4 مشینیں فیصل آباد پہنچ جائیں گی جس کے بعد تمام سب ڈویژنز میں ایک ایک ڈیجیٹل ڈی سلٹنگ مشین فراہم کردی جائے گی تاکہ ایسے علاقے جہاں پر سیوریج لائنیں تنگ اور اوور فلو کا خدشہ ہے وہاں پر ڈی سلٹنگ کا تسلسل جاری رکھا جا سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ واسا فیصل آباد شہریوں کو نکاسی آب کے مسائل نجات دلانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہا ہے جس کے مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button