قومی

واسا فیصل آباد نے سرگودھا، چنیوٹ، تاندلیانوالہ اور جڑانوالہ میں سیوریج لائنوں کی بلاکیج کو ختم کردیا

فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) مینجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا کی ہدایت پر واسا فیصل آباد مختلف اضلاع اور تحصیلوں میں بھی عوامی ریلیف کیلئے سرگرم رہا ۔ واسا فیصل آباد کی ٹیموں نے مشینری کے ساتھ ضلع سرگودھا ، چنیوٹ اور تحصیلوں تاندلیانوالہ اور جڑانوالہ میں مین چینلز اور سیوریج لائنوں کی مشینری کے ڈی سلٹنگ کی بلاکیج کو ختم کروایا۔ اس ضمن میں ایم ڈی واسا ثاقب رضا نے کہا کہ تاندلیانوالہ میں مین چینل کی ڈی سلٹنگ اور سیوریج لائن بلاکیج ختم کرنے کے لئے سٹاف اور مشینری تاندلیانوالہ بھجوائی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک ایکسکیویٹر اور2 ڈمپر کیساتھ تاندلیانوالہ لاری اڈا کے قریب مین چینل کی ڈی سلٹنگ کا عمل مکمل کیا گیا جبکہ ایک سکر مشین اور سیور سٹاف مین سیور لائن کی بلاکیج کو ختم کر کے آپریشنز سسٹم کو بحال کیا۔ اسی طرح جڑانوالہ میں واسا کے 2 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز ، 4 سب انجینئرز، 45 سیور مینزکیساتھ جیٹر ، سکر اور ڈی سلٹنگ مشینیں بھجوائی گئیں تھیں۔ اور سٹاف نے تحصیل جڑانوالہ کے مختلف علاقوں میں جدید بکٹ مشینوں کے ساتھ سیوریج لائنوں کی ڈی سلٹنگ مکمل کی گئی ۔ اسی طرح بلاکیج کو ختم کروایا گیا۔ ایم ڈی واسا ثاقب رضا نے مزید کہا کہ واسا فیصل آباد دوسرے شہروں میں بھی سرگرم عمل ہے اور ضلع چنیوٹ میں بھی سٹاف اور مشینری کو بھجوایا گیا تاکہ وہاں سیوریج لائنوں میں بلاکیج کو ختم کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت شہریوں کو نکاسی آب کی معیاری سروسز فراہم کرنے کیلئے ہمہ تن کوشاں ہیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ مینجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا کی ہدایت پر ڈرینج کرین سرگودھا پہنچا دی گئی جہاں پر ڈرینج سٹاف نے مین چینلز سے ڈی سلٹنگ مکمل کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کیے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button