قومی

وائس چانسلر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی روبینہ فاروق کی پی ایچ ای سی چیئرمین فضل احمد سے ملاقات

ملاقات میں تعلیم و تحقیق اور ترقی سے متعلق مختلف منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا

فیصل آباد(94 نیوز) وائس چانسلر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر روبینہ فاروق نے پی ایچ ای سی کا دورہ کیا اور چیئرمین پی ایچ ای سی پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد سے ملاقات کی۔

ملاقات میں گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی کی تعلیم و تحقیق اور ترقی سے متعلق مختلف منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وائس چانسلر نے انہیں پی ایچ ای سی کے ساتھ ای کامرس ٹریننگ کے آغاز کے بارے میں بھی بتایا۔ پی ایچ ای سی نے یونیورسٹی کے آر اینڈ ڈی کے لئے انفراسٹرکچر اور لیب ڈویلپمنٹ پروجیکٹس پیش کرنے کی ترغیب دی۔ چیئرمین پی ایچ ای سی پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد نے وائس چانسلر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر روبینہ فاروق کی انتھک کوششوں کوبھی سراہا۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close