قومی

عمران خان پی ٹی آئی سینیٹرز پر برہم، نئی مثال قائم کردی

لاہور (94نیوز) وزیراعظم عمران خان اپنی ہی جماعت کے دو سینیٹرز پر اس وقت شدید برہم ہو گئے جب انہیں معلوم ہوا کہ ان دونوں نے برطانیہ میں منعقدہ کشمیر کانفرنس میں شرکت کیلئے بزنس کلاس میں سفر کیا، اور اس کیساتھ ہی انہیں سفر پر آنے والے اخراجات واپس کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خارجہ امور کی کمیٹی میں شامل پی ٹی آئی کے دو سینیٹرز بھی ان 14 سینیٹرز میں شامل تھے جو کشمیر ڈے کے موقع پر برطانوی پارلیمینٹ میں منعقدہ کشمیر کانفرنس میں شرکت کیلئے لندن گئے۔ ذرائع کے مطابق اس کمیٹی میں وزیر داخلہ شاہ محمود قریشی کے علاوہ شیری رحمان، مشاہد حسین سید، ڈاکٹر آصف کرمانی، نزہت صدیق بھی شامل تھے۔

ان تمام سینیٹرز نے لندن کے علاقے ویسٹ منسٹر میں واقعہ ہوٹل پارک پلازہ میں قیام کیا تاہم وزیراعظم کو یہ معلوم ہوا کہ کمیٹی میں شامل ان کی جماعت کے 2 سینیٹرز بزنس کلاس میں سفر کرتے ہوئے لندن پہنچے جس پر وہ شدید برہم ہوئے اور تمام اخراجات واپس کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

نجی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر لیڈر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اس بات کی تصدیق کی اور کہا کہ وزیراعظم نے ان دونوں سینیٹرز کو فوری طور پر اخراجات واپس قومی خزانے میں جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button