قومی

”ستھرا پنجاب ”مہم پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے، سی ای او ویسٹ مینجمنٹ

فیصل آباد (94 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق ”ستھرا پنجاب ”مہم پر عملدرآمد کیلئے فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

ایف ڈبلیو ایم سی کے ویسٹ ورکر نہایت جانفشانی اور لگن کے ساتھ شہر کی صفائی ستھرائی میں مصروف عمل ہیں۔ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایف ڈبلیو ایم سی روف احمد نے نصیر آباد، اکبر آباد اور طارق آباد کے علاقوں میں صفائی آپریشن کی نگرانی کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ اس ایک ماہ کے دوران شہر سے کچرے کے ڈھیر ختم کر دئیے جائیں گے۔گنجان آباد علاقوں اور بازاروں کے حوالے سے مائیکرو پلان ترتیب دیا گیا ہے۔فیصل آباد شہر کو صفائی کے اعتبار سے بہترین سٹی بنانے میں انتھک محنت جاری رہے گی۔اس موقع پر منیجر آپریشنز عبداللہ نذیر، ڈپٹی منیجر رانا ساجد اور اسسٹنٹ منیجر حذیفہ جلیل بھی ہمراہ تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button