National

نیوی میں سیلرز کی بھرتی کیلئے رجسٹریشن 17 نومبر تک جاری رہے گی

Faisalabad(94 news) کمانڈر پاکستان نیوی آفیسر انچارج فاروق خان کے مطابق پاکستان نیوی کی یارڈ برانچ میں سیلرز کی بھرتی کے لئے رجسٹریشن 17 نومبر تک جاری رہے گی۔انہوں نے بتایاکہ میٹرک سائنس 60 فیصد نمبر کے حامل اور منظور شدہ ادارے سے بی ٹیک،بی ٹیک آنرز،بی ایس انجینئرنگ ٹیک میں 50 فیصد نمبر کے ساتھ مکینیکل، الیکٹریکل،الیکٹرونکس اور شپ کنسٹرکشن میں ڈپلومہ ڈگری کرنے والے خواہشمند مقررہ تاریخ تک نیوی آفس سے رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ آن لائن رجسٹریشن بھی کرائی جاسکتی ہے جبکہ ٹیسٹ 21 نومبر سے شروع ہونگے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button