کھیل

نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں ایک جگہہ ڈر گیا تھا، وسیم اکرم

برمنگھم (94 نیوز) پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم نے میچ جیتنے پر پاکستانی ٹیم کو مبارک باد دی اور بہترین پرفارمنس پر کھلاڑیوں کی محنت کو بہت سراہا تاہم میچ میں ایک موقع ایسا بھی آیا جب انہیں بے حد افسوس بھی ہوا۔ پاکستان کا ہدف حاصل کرنے کے ماضی کے ناقص ریکارڈ کو مدنظررکھتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ میں اس وقت تھوڑا ڈر گیا تھا جب نیوزی لینڈ نے 237 رنز بنائے لیکن پاکستانی بلے بازوں نے کمال مہارت کا مظاہر ہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق وسیم اکر م فخر زمان اور محمد حفیظ کے آوٹ ہونے پر کافی ناخوش نظر آئے اور انہوں نے کہا کہ آپ کو میچ کے آغاز میں ہی تمام رنز کرنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے ، آپ کو ٹھندا رہنے کی ضرورت ہے نہ گیند کہ گیند کو صحیح سے نہ سمجھنا ۔ انہوں نے اس کے علاوہ فخر زمان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ مزیدشاٹ کھیلنے کیلئے مزید میچورٹی لائیں ۔

وسیم اکر م نے پاکستانی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو تینوں ڈپارٹمنٹس میں آوٹ کلاس کر دیاہے اور اب ٹیم کے پاس حقیقت میں ٹاپ فور میں جانے کا موقع ہے ۔ان کا کہناتھا کہ جس طرح ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی حاصل کی ہے اس پر ان کی ہر طرح سے داد دینی ہو گی ۔پاکستان میچ کی پہلی گیند سے ہی کمانڈنگ پوزیشن میں تھا ، انہوں نے باولنگ اچھی کی اور فیلڈنگ کے میدان میں بھی بہت اچھا کام کیا ۔

سوینگ کے سلطان نے شاہین آفریدی کی گیند بازی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آفریدی نے شاندار سپیل کروایا ، اس کی لائن اور لینتھ بہت اچھی تھی ، انہوں نے دھماکے دار واپسی کر دی ہے ۔وسیم اکرم نے کہا کہ شاہین آفریدی کو پہلے میچوں میں ڈراپ نہیں کرنا چاہیے تھا کیونکہ وہ حقیقت میں وکٹ ٹیکر باولر ہے اور نئے گیند کے ساتھ بہتا چھی باولنگ کرتاہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button