قومی

عمران خان تمام مطالبات پر بات کرنے کیلئے تیارہوگئے، فردوس عاشق اعوان

کمیٹی ہرایشو پر بات کرسکتی لیکن بلیک میلنگ اور بہتان تراشی سے نہیں

اسلام آباد(94 نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم دھرنے والوں سے تمام جمہوری مطالبات پر بات کرنے کیلئے تیارہیں، وزیراعظم نے حکومتی ٹیم کو مذاکرات کیلئے مکمل مینڈیٹ دیا ہے، کمیٹی ہرایشو پر بات کرسکتی لیکن بلیک میلنگ اور بہتان تراشی سے نہیں۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس میں اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلا م آباد میں چند دنوں سے تھیٹر چل رہا ہے۔کچھ لوگ مذہب کا لبادہ اوڑھ کر اسلام آباد آئے۔ انہوں نے کہا کہ جو ہر دفعہ شائستگی کی حدیں پھلانگتا ہے اس لیے مذاکراتی  کمیٹی بنائی۔ آئین کی روشنی میں ہر سہولت اور سیکیورٹی دے کر مارچ کا استقبال کیا۔ انہوں نے کہا کہ مولانا حضرت فضل الرحمان کو اسٹیج دستیاب ہوا بہترین اداکاری کی۔جو خود کو عالم دین کہتا ہے لیکن الزام تراشی کرتا ہے۔جو حکومت کی رٹ چیلنج کرنے آرہا تھا اس کا اسلام آباد میں خیرمقدم کیا۔ فضل الرحمان نے لوگوں کے اعصاب سے کھیلا اور مداری کا مظاہرہ کیا۔ اجتماع کے شرکاء سے بچوں کے جھولے بھی محفوظ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ تقریر میں وزیراعظم عمران خان پر ذاتی حملے کیے گئے۔ مارچ کے شرکا کا کوئی واضح ایجنڈا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹوزرداری کی کنٹینرپرتقریر سے بینظیر کی روح کو تکلیف پہنچی ہے۔سیاست میں اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے۔ سیاسی جماعتوں میں مذاکرات کے دروازے بند نہیں ہوتے۔ وزیراعظم پر عزم ہیں جمہوری مطالبات سامنے لائیں۔ حکومتی ٹیم کو وزیراعظم نے مذاکرات کیلیے مکمل مینڈیٹ دیا ہے۔ اگر آپ الیکشن اصلاحات پر بات کرنا چاہتے ہیں تو ہم تیار ہیں۔ اگرآپ معیشت پر بات کرنا چاہتے ہیں توہم تیار ہیں۔ اگر وہ سلیکشن تھی توآپ کے ایم این ایز نے اسی الیکشن کے تحت حلف اٹھائے۔ایک سال بعد آپ کے بیانیے میں کچھ اور مہک آرہی ہے اس کا الیکشن سے تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی ہر ایشو پر بات کرنے کو تیا رہے لیکن بلیک میلنگ ،بہتان تراشی سے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مارچ سے سب سے زیادہ کشمیر کے معاملے کو زک پہنچی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button