تقریبات/سیمینارز

ذہنی صحت کے عالمی دن کے موقع پر سیمینار کا انعقاد

فیصل آباد (94 نیوز) پاکستان سائیکاٹرک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں ذہنی صحت کے عالمی دن کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جسکی صدارت صدر ایسوسی ایشن ڈاکٹر امتیاز احمد ڈوگر نے کی،

سیمینار میں ملک بھر سے ماہر نفسیات، ڈاکٹرز، ماہر تعلیم، سماجی تنظیموں کے کارکنوں کے علاوہ سی ای او ایجوکیشن کاشف ضیاء، محمد سلیم بلندیا صدر ہوم ٹاؤن فاؤنڈیشن، چئیرمین فیصل آباد این جی اوز نیٹ ورک میاں ندیم احمد، محمد اطہر ہوم ٹاؤن فاؤنڈیشن، پرنسپل گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول راؤ محمد اقبال، رانا زاہد معروف کالم نگار، طارق جاوید ایڈووکیٹ و سابق ریجنل ڈائریکٹر نصرت فتح علی خان آڈیٹوریم نے خصوصی طور پر شرکت کی، مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ دور میں سٹریس کی وجہ سے لوگ مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں، اور خصوصی طور پر ہمارے طلباء و طالبات نشے کی جانب جا رہے ہیں جو خطرناک صورتحال ہے۔ اس پر ہم سب کو سوچنا ہوگا، حکومتی اقدامات کیساتھ ساتھ سول سوسائٹی کو نہ صرف مل کر بلکہ انفرادی طور بھی کام کرنے کی ضرورت ہے،

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button