Events / Seminars

Under the auspices of the National Journalist Association, the celebration of Milad-ul-Nabi was held

مہمان خصوصی ریاض حسین انجم تھے جبکہ صدارت ایسوسی ایشن کے صدر میاں ندیم احمد نے کی

مہمانان اعزاز چئیرمین میاں ریحان افتخار، علی اشفاق ہاشمی اور میاں عتیق الرحمن تھے، نقابت جنرل سیکرٹری رانا سجاد مصطفائی نے کی

Faisalabad(94 news) آقا دوجہاں حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی محبت ہمارے ایمان کا حصہ اور آپ نبی کریم ﷺ کی زندگی ہمارے لئے بہترین نمونہ حیات ہے۔ان خیالات کا اظہار ایڈمن آفیسر ڈی سی آفس ریا ض حسین انجم نے نیشنل جرنلسٹ ایسوسی ایشن پاکستان کے زیر اہتمام ایک تقریب میں محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم اور کیک کاٹتے ہوئے کیا۔

محفل پاک میں ضلع بھر کی صحافی برادری کے عہدیداران اور ممبران نے شرکت کی۔ نیشنل جرنلسٹ ایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین میاں ریحان افتخار وائس چیئرمین میاں عتیق الرحمن، مرکزی صدر میاں ندیم احمد، سیکرٹری جنرل رانا سجاد مصطفائی،علی اشفاق ہاشمی، رانا اظہر نواز، وسیم حیدر،عمر شفیق بھٹی،جڑانوالا سے رانا مقبول احمد، جاوید احمد گورایہ،میاں شعیب ودیگر موجود تھے۔

تلاوت قرآن پاک نعت رسول مقبول اور حضور پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی پر مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں رسول پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اسوہ حسنہ پر چلنا اور آپ کے فرمائے ہوئے احکامات پر عمل کرنا چاہیئے۔اس موقع پر درود و سلام کی محفل کے بعد کیک کاٹا گیا اور پاکستان کی سلامتی امن کیلئے دعا کی گئی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button