قومی

2 گھریلو ملازمہ کی ڈکیتی، مالکن کو واش روم میں بند کرکے سب کچھ لے اُڑیں

لاہور (94 نیوز) لاہور کے علاقہ ٹاؤن شپ میں 2 گھریلو ملازمہ گھر کا صفایا کرگئیں، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق ٹاؤن شپ کےعلاقے میں 2گھریلو ملازمہ کی گھر میں ڈکیتی کا واقعہ سامنے آگیا۔ ملازم خواتین نے مکان مالکن کو واش روم میں بند کیا اور 5 لاکھ نقدی، 15 لاکھ کے زیورات اورغیر ملکی کرنسی لےاڑیں۔ شہری مختار حسین نے چند روز قبل ہی دونوں خواتین کو کام پررکھا تھا۔ دونوں ملازمہ گھر سے جاتے جاتے تجوری بھی ساتھ لے گئیں، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے خواتین کی تلاش شروع کردی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button