قومی

نیب کی قید میں موجود کے ڈی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر کا انتقال

کراچی (94نیوز) نیب کی قید میں موجود کے ڈی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر دوران علاج انتقال کر گئے۔

تفصیلات کے مطابق نیب کا قیدی محمد ناصر 4 روز سے سول ہسپتال کراچی میں وینٹی لیٹر پر تھا اور آج صبح انتقال کر گیا۔ قیدی محمد ناصر کو 28 مارچ کو سول ہسپتال کی ایمرجنسی میں شفٹ کیا گیا تھا اور اسے لیور انفیکشن تھا۔جاں بحق ملزم کے ڈی اے کا ایڈیشنل ڈائریکٹر شفٹنگ آف لینڈ تھا، محمد ناصر کو زمینوں میں خرد برد کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button