National
Caretaker Chief Minister Punjab assigned the task of collecting data of immigrants

غیرقانونی تارکین وطن کیساتھ نرمی نہ کرنے کی ہدایت

Lahore(94 news) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پنجاب پولیس کو تارکین وطن کا ڈیٹا جمع کرنے کا ٹاسک سونپ دیا، اس سلسلے میں آئی جی پنجاب اور تمام اضلاع کے آر پی اوز کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
ہدایات میں کہا گیاہے کہ غیرقانونی تارکین کے شناختی کارڈرز کی باقاعدہ تصدیق کی جائے، نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ پولیس موثر آپریشن کے ذریعے غیرقانونی تارکین وطن کا ڈیٹا اکٹھا کرے۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے کسی غیرقانونی تارکین وطن کیساتھ نرمی نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، ذرائع کے مطابق نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے غلط شناختی کارڈز کو فوری بلاک کرنے کی ہدایت کی ہے۔