National
Shahbaz Sharif and Raja Riaz agree for caretaker prime minister, send advice to president


Islam Abad (94 news) نگران وزیراعظم کیلئے انوارالحق کاکڑ کے نام پر وزیر اعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض متفق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے مشترکہ طور پر دستخط کر کے ایڈوائس صدر مملکت عارف علوی کو بھجوا دی ہے۔
اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے بتایا کہ انوارالحق کاکڑ کا نام انہوں نے دیا تھا، میرا وزیراعظم شہباز شریف سے اتفاق ہوا تھا کہ نگران وزیراعظم چھوٹے صوبے سے ہونا چاہئے۔ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا تعلق بلوچستان عوامی پارٹی سے ہے۔ وہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی سمندر پار پاکستانی کے چیئرمین ہیں۔
ترجمان وزیراعظم ہاؤس نے نگران وزیراعظم سے متعلق ایڈوائس صدر مملکت کو بھجوانے کی تصدیق کر دی، ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی جانب سے مشاورتی عمل میں شامل ہونے پر اظہار تشکر کیا۔