National

For further improvement of drainage 4 Disposal stations are being upgraded, MD Wasa Jabbar Anwar

Faisalabad(94 news) مینجنگ ڈائریکٹر واسا جبار انور نے کہا ہے کہ نکاسی آب کی معیاری سروسز میں مزید بہتری کے لئے 4 ڈسپوزل اسٹیشنز کی اپ گریڈیشن کی جارہی ہے جبکہ نئی مشینری کی شمولیت سے آئندہ موسم برسات میں بارش کے پانی کی نکاسی مختصر وقت میں مکمل ہو سکے گی۔

جنرل مینجر انوائرمنٹ اینڈ سوشل سیف گارڈ اربن یونٹ عابد حسینی کی قیادت میں اربن یونٹ کے وفد کی ساتھ اجلاس کے دوران ایم ڈی واسا نے کہا کہ وزیراعلی پیکج کے تحت شہر کے مختلف علاقوں میں سیوریج کی نئی پائپ لائنز بچھانے کی ترقیاتی سکیمیں جاری ہیں اور نئے نیٹ ورک کے سیوریج کے پانی کو ڈسپوز آف کرنے کے لئے اکبرآباد، ڈجکوٹ روڈ،گلستان کالونی اور چکیرہ کے ڈسپوزل اسٹیشن کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے اس کے ساتھ ساتھ نکاسی آب کے لئے نئی مشینری بھی مل چکی ہے جس کے بعد آئندہ مون سون سیزن میں واسا کی معیاری سروسز میں مزید اضافہ ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے جائیکا اور فرانس کے تعاون سے دو میگا پراجیکٹس پر کام جاری ہے اور آئندہ تین سال میں ان پراجیکٹ کی تکمیل کے بعد لاکھوں کی مزید آبادی کو پینے کے پانی کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔ اجلاس میں مین چینلز کی ڈی سلٹنگ،سولر پراجیکٹ،روڈ سائیڈ ڈرین،پانی کی سٹوریج سمیت دیگر امور کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور ایم ڈی واسا کی بریفنگ کو اربن یونٹ کے وفد نے سراہا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button