تقریبات/سیمینارز

نور محمد انصاری انڈسٹریل سکول میں طالبات نے ڈریس ڈیزائننگ کورس مکمل کرلیا، اسناد کی تقسیم

فیصل آباد (94 نیوز) گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ طالبات کی طرف ڈریس ڈیزائننگ دو ماہ ٹریننگ مکمل کرنے پر نور محمد انصاری انڈسٹریل سکول سوشل ویلفیئر سوسائٹی غلام محمد آباد میں نائب سرپرست اعلیٰ حاجی بلال نور انصاری کی صدارت میں تقریب تقسیم سرٹیفیکیٹ کا انعقاد، جس میں سوشل ویلفیئر آفیسران رومانہ ظفر، عابد علی، جنرل سیکرٹری محمد ارشد قاسمی، فنانس سیکرٹری حاجی صغیر احمد انصاری اور فلاح کار حاجی ارشاد احمد نے شرکت کی،سوشل ویلفیئر آفیسر رومانہ ظفر نے کہا کہ گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹوٹ کی طالبات کا این جی اوز کے اداروں میں فنی تربیت کے لیے رجوع کرنا خوش آئند ہے، جس سے واضح ہوتا ہے کہ ملک میں قائم این جی اوز عوام کو ہنر مند اور انہیں کامیاب شہری بنانے کے لیے بہترین فلاحی اور رفاعی خدمات سر انجام دے رہی ہیں،یقینا ایک عرصہ سے گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹوٹ کی طالبات نور محمد انصاری انڈسٹریل سکول میں ہر سال ۲ ماہ کی فنی تربیت مکمل کرتی ہیں،جو این جی اوز کی حکومتی سطح پر تسلیم شدہ تحسین وحوصلہ افزائی ہے،سوشل ویلفیئر آفیسر عابد علی نے کہا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر کی سرپرستی میں سوشل ویلفیئر سوسائٹی گزشتہ ۳۶ سالوں سے بہترین فلاحی و رفاعی اور خواتین کے لیے فنی تربیت کا ایک تواتر کے ساتھ اہتمام کر رہی ہے جس کی جس قدر بھی تحسین کی جائے وہ کم ہے، امید ہے سوسائٹی اسی جذبہ کے ساتھ مشن خدمت انسانیت جاری وساری رکھے گی،صدر تقریب حاجی بلال نور انصاری نے کہا کہ وہ انسان اللہ تعالیٰ کے انتہائی پسندیدہ اور پاکیزہ انسان ہیں جو اس مہنگائی اور افراتفری کے طوفان میں بھی اپنی صلاحیتوں سے،اپنی وقت سے اور اپنی دولت سے فلاح انسانیت کا عظیم مشن جاری رکھے ہوئے ہیں، یہ وہ صدقہ جاریہ ہے جن کے دورس اثرات فلاح عامہ کرنے والے انسان کی زندگی میں خوشبو پھیلاتے چلے جاتے ہیں،انہیں نفوس قدسیہ کی وجہ سے معاشرے میں حسن اور خوبصورتی قائم ہے،انشاء اللہ ہمارے بزرگوں نے جو مشن فلاح انسانیت جاری کیا تھا ہم فلاح انسانیت کے اس مشن کر زندگی بھر جاری و ساری رکھیں گے،جنرل سیکرٹری محمد ارشد قاسمی نے کہا کہ خواتین اسلام کے سنہری اصولوں پر عمل کریں تو ان کی زندگی میں بہاریں ہی بہاریں پیدا ہوتی چلی جائیں گی، حاجی ارشاد احمد نے کہا کہ خواتین کو موبائل کے مضر اثرات سے بچنا چاہیے، اسی موبائل کے غلط استعمال نے معاشرے میں طلاق کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ کر دیا ہے،جو بچی یہ سمجھتی ہے کہ اس کے میسج ڈیلیٹ کرنے سے ڈیلیٹ ہو جاتے ہیں وہ احمقوں کی دنیا میں رہتی ہے،ڈیلیٹ کرنے کے باوجود ہر قسم کے میسج ہمیشہ کے لیے محفوظ رہتے ہیں اس لیے زندگی میں تلخیاں پیدا کرنے کی بجائے اسے جائز استعمال کر کے اپنے زندگی کو خوشگوار بنائیں، مس بسمہ نے تلاوت قرآن مجید اور حافظہ صبا تبسم نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم پیش کی، بعد ازاں ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹوٹ طالبات میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button