نوجوانوں کی ترقی اور انہیں بااختیار بنانے کیلئے حکومت کیساتھ ملکر کام کرنے کا عزم کرتے ہیں، حافظ مسعود عالم


فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) جامعہ سلفیہ کے سالانہ امتحانات میں ممتاز طلبا کو انعامات تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ مسعود عالم،حافظ محمد شریف،پرنسپل جامعہ محمد یاسین ظفر ،حکیم عزیزالرحمن نے کہاکہ نوجوانوں کی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر ملک کی ترقی اور خوشحالی میں ان کے کردار کو یقینی بنایا جائیگا ملک بھر میں نوجوانوں کی ترقی اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے جامعہ سلفیہ حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہے مستقبل میں شراکت داری اور اقدامات کی امید افزا بنیاد رکھی جائے نوجوانوں کو معاشی ترقی میں شامل کرنے اور پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے تعاون ناگزیر ہے بہتر معاشی مواقع فراہم کرکے اور نوجوان نسل کو معاشی طور پر خود مختار اور خود کفیل بنانے کی ضرورت ہے تاکہ انہیں معاشی طور پر دوستانہ ماحول فراہم کیا جائے تاکہ وہ ایک خوشحال مستقبل حاصل کر سکیں نوجوانوں کو ایمپاور کرنے کے لئے تعلیم، ایمپلانمنٹ اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں مصروف کرنیکا کام جاری ہے انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان ہی ملک کی تقدیر بدلنے کی قد رت رکھتے ہیں امید ہے کہ پاکستانی نوجوانوں کو ہر طرح کے مواقع فراہم کرنے میں کامیاب ہوں گے انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ قومی ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں اور ملک کو خوشحال بنانے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں عوامی مسائل کے حل اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے اجتماعی جدوجہد ضروری ہے، تاکہ پاکستان کو ترقی کی نئی بلندیوں پر لے جایا جا سکے نوجوان پاکستان کا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں پاکستان کی ترقی میں نوجوانوں کا کردار اہم ہے نوجوانوں کو آئی ٹی سکلز اور دیگر فنی مہارتوں سے لیس کریں گے انھوں نے طلباء پرزوردیاکہ وہ محنت سے پڑھیں آج ہمیں بہترین دعاة کی ضرورت ہے کہ وہ دن دور نہیں جب پوری دنیا میں قرآن وحدیث کہ بالادستی قائم ہوگی اور مسلمان متحد ہوکر ترقی کریں گے تقریب میں طلباء کوشیلڈ اور تحائف پیش کیے آخرمیں ملکی ترقی سلامتی، استحکام اور ملکی معاشی مشکلات کے جلد حل کیلئے خصوصی دعا کی گئی



