National

Still dissonant nature of Nawaz Sharif,Next 48 The critical hours

نواز شریف کو دل کی ادویات دینا روک دی گئیں، پلیٹ لیس کنٹرول سے باہر

Lahore (94 news) نواز شریف کا بلڈ پریشر اور شوگر لیول غیر تسلی بخش ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف کا بلڈ پریشر اور شوگر لیول تسلی بخش نہیں ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کو دل کی ادویات دینا روک دی گئیں ہیں۔ ان کے گردوں کے ٹیسٹ بھی تسلی بخش نہیں۔ نواز شریف کی صحت کے حوالے سے اگلے 48گھنٹے انتہائی تشویشناک قرار دے دئیے گئے ہیں۔ پلیٹ لٹس کے لیے لگائے جانے والے ٹیکے اور اسٹیرئیڈز نواز شریف کے لیے مزید طبی مسائل کھڑے کرنے لگے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انجیکشنز اور اسٹئیرئیڈز کے باعث نواز شریف کے گردوں پر اثر ہونے لگا ہے جس کے بعد ٹیسٹ کرائے گئے جن کی رپورٹس تسلی بخش نہیں ہے۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طبیعت بدستور ناساز ہے۔ اور پلیٹ لیٹس کی تعداد 45 Can be less than a thousand 25 Thousands have been.

پلیٹ لیٹس میں اُتار چڑھاؤ کے ساتھ نواز شریف کو انجائنہ کی تکلیف کا بھی سامنا ہے۔ جس کے تحت میڈیکل بورڈ آج دوبارہ سابق وزیراعظم نواز شریف کا معائنہ کرے گا۔ نواز شریف نے اپنا علاج کرنے والے میڈیکل بورڈ پر اظہار اطمینان بھی کیا ہے اور اُن کا کہنا ہے کہ وہ سروسز اسپتال سے ہی علاج کروائیں گے۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ، نواز شریف کے پلیٹ لیٹس پر توجہ دیں تو دل اور گردوں کے مسائل بڑھ رہے ہیں، انکو آئی وی آئی جی انجیکشن کے ساتھ سٹیرائیڈز بھی دیئے گئے ہیں۔پلیٹ لیٹس بڑھانے کے لیے اسٹیرائیڈز کا استعمال کیا جا رہا ہے، نواز شریف کے گردوں کے ٹیسٹ خراب آئے ہیں، اسٹیرائیڈز دینا ضروری ہیں لیکن اس سے بلڈ پریشر اور شوگر بڑھ گیا ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق نواز شریف کو دی جانے والی دل کی ادویات روک دی گئی ہیں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button