NationalCommerce

نواز شریف نے پلی بارگین کر کے قومی خزانے میں پیسے جمع کروا دیے؟

Lahore(94 news) نواز شریف نے پلی بارگین کی آپشن استعمال کر کے قومی خزانے میں پیسے جمع کروا دیے یا نہیں؟ حکومت کی معاشی ٹیم کی پریس کانفرنس میں قومی خزانے میں 40 ملین ڈالرز کے اچانک اضافے سے متعلق صحافی کا سوال، وزراء نے جواب دینے سے گریز کیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت کی معاشی ٹیم کی جانب سے پریس کانفرنس کی گئی جس میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا گزشتہ کچھ ماہ کے دوران اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔پریس کانفرنس کے دوران مشیر خزانہ حفیظ شیخ اور وفاقی وزیر حماد اظہر سے ایک سوال کیا گیا جس کا جواب نہ دے کر انہوں نے ایک نئی بحث چھڑوا دی۔ پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزراء سے سوال کیا گیا ہے کہ قومی خزانے میں اچانک 40 کروڑ ڈالرز سے زائد کا جو اضافہ ہوا ہے، یہ پیسہ کہاں سے آیا ہے؟ 400ملین ڈالرز کہاں سے آئے، حفیظ شیخ اور حماد اظہر یہ سوال ٹال گئے اور کوئی جواب نہ دیا۔

دونوں حکومتی شخصیات کے اس عمل کے بعد سوشل میڈیا پر بحث ہو رہی ہے کہ کہیں یہ پیسہ کسی سیاسی شخصیت خاص کر نواز شریف نے تو نہیں دیا؟ ان دنوں نواز شریف کے بیرون ملک جانے کے حوالے سے کئی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔ خاص کر یہ خبر سب سے زیادہ گردش کر رہی ہے کہ نواز شریف کی رہائی اور بیرون ملک روانگی کی تیاریاں دراصل کسی ڈیل کا نتیجہ ہیں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button