Uncategorizedقومی

نوازشریف کی گاڑی پر پھول نچھاور کرنے والے پولیس کی حراست میں

راولپنڈی(تعلیم ٹی وی آن لائن)سابق وزیراعظم نواز شریف کی احتساب عدالت پیشی کے موقع پرمسلم لیگ (ن)کے کارکنا ن کی جانب سے نواز شریف کی گاڑی پر پھول نچھاور کرنے والوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق العزیزیہ اور فلیگ سپ ریفرنس کی سماعت کے لئے آج صبح جب سابق وزیراعظم نواز شریف کو احتساب عدالت پیش کیا گیا تو اس موقع پر کچھ لیگی کارکنا ن نے نواز شریف کی گاڑی پر پھول نچھاورکرنے کی کوشش کی جنہیں پولیس نے حراست میں لے کر اڈیالہ پولیس چوکی منتقل کردیا۔نواز شریف کو آج بھی بکتر بند کی بجائے ایک لگژری کار میں احتساب عدالت لایا گیا۔

واضح رہے کہ العزیزیہ اور فلیگ سپ ریفرنس کی سماعت میں احتساب عدالت نے آج سابق وزیراعظم نواز شریف کی دونوں ریفرنس کا فیصلہ ایک ساتھ سنانے کی استدعا منظور کر لی ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button