تقریبات/سیمینارز

دی چناب ایجوکیشنل کمپلیکس ڈھڈی والا میں یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب

شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں، طلباء و طالبات نے کشمیریوں کے حقوق بارے پلے کارڈز اٹھا رکھے، اقوام متحدہ کی خاموشی معنی خیز ہے، شرکاء کا خطاب

فیصل آباد (94 نیوز) دی چناب ایجوکیشنل کمپلیکس ڈھڈی والا میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا، اس سلسلے میں بچوں اور اساتذہ نے شہیدوں کی یاد میں شمعیں روشن کیں، طلباء و طالبات نے کشمیریوں کے حقوق بارے پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر بنے گا پاکستان، کشمیر کشمیریوں کا، اقوام متحدہ کی قراردوں کے مطابق کشمیریوں کا حق دو، بھارت ایک دہشت گرد ریاست ہے، مودی دہشت گرد ہے، بھارت غیر ہندوؤں کے لئے خطرناک ملک ہے، جیسے نعرے درج تھے،

اس موقع پر اساتذہ نے بچوں کو لیکچرز بھی دئیے اور کشمیر پر ہونے والے ظلم اور بچوں و خواتین کیساتھ ہونے والی زیادتیوں پر اظہار افسوس کیا۔ صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز الائنس فاؤنڈرز میاں ندیم احمد نے کہا کہ کشمیر پر ہونے والے ظلم تاریخ کے سیاہ باب ہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے، میاں ندیم احمد نے کہا کہ اقوام متحدہ کے دو چہرے ہیں، اور دونوں چہرے بھیانک ہیں، مسلمانوں کے لئے اس کا چہرہ الگ ہے اور غیر مسلموں کے لئے چہرہ الگ ہے، اقوام متحدہ کو پاکستان میں ایک شخص کیساتھ زیادتی نظر آجاتی ہے لیکن کشمیر میں ہونے والے درندگی، خون کی ہولی، بچوں کا قتل عام، خواتین پر ہونے والے ظلم، بند تعلیمی ادارے، ہسپتالوں پر پابندیاں نظر نہیں آتیں، انہوں نے کہا کہ طلباء و طالبات تعلیم کے میدان میں ٹیکنالوجی کے میدان میں آگے آئیں تاکہ مسلمان اپنا کھویا ہوا مقام واپس لے سکیں، انہوں نے کہا کہ کشمیر پر سودا کرنے والے بھی خطرناک ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button