قومی
نوازشریف کی رہائی کیلئے تیزی دکھانے والےایک اور افسر کو بڑی سزا دیدی گئی


اسلام آباد (94نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان نے نوازشریف کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے علاج کیلئے 6 ہفتوں کیلئے رہا کرنے کا فیصلہ جاری کیاتھا ۔
ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے نوازشریف کو رہائی ملتے ہی ان کی روبکاری لاہور پہنچائی گئی اور رات تقریباََ دو بجے وہ جیل سے رہا ہوئے تاہم نوازشریف کی روبکارکی خلاف ضابطہ ترسیل پر معطل ہونے والے ملازمین کی تعدا د چار ہو گئی ہے اور اب اسلام آباد سے اسسٹنٹ رجسٹرار مجاہد کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ رجسٹرار کو فرائض کی انجام دہی میں لاپرواہی پر معطل کیا گیاہے، روبکار کی خلاف ضابطہ ترسیل پر اسلام آباد سے تین اور لاہور سے ایک ملازم معطل ہوا۔



