قومی

نوازشریف کو سزا کا امکان،اڈیالہ جیل کے اردگرد کا ماحول

اسلام آباد (94 نیوز )سابق وزیراعظم نوازشریف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کیس کا فیصلہ سننے کیلئے احتساب عدالت پہنچ گئے ہیں جبکہ جج ارشد ملک بھی چیمبر میں آ گئے ہیں ۔

نوازشریف کو اگرعدالت سے سزا سنائی جاتی ہے تو انہیں یہیں سے گرفتار کر کے اڈیالہ جیل پہنچایا جائے گا جہاں نوازشریف کے ’ استقبال ‘ کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں جبکہ جیل کے اطراف سرچ آپریشن بھی کیا جارہاہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو جیل کی بیرک نمبر 11 میں رکھا جائے گا جبکہ انہیں بی کلاس دیئے جانے کا امکان ہے ۔

احتساب عدالت کے علاوہ اڈیالہ جیل کے ارد گرد بھی سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور نوازشریف کیلئے ممکنہ سزا کی صورت میں بیرک بھی تیار کر لی گئی ہے ۔ نوازشریف کیلئے جو بیر ک منتخب کی گئی ہے اس میں رونگ روغن اور سردی سے بچنے کیلئے رضائی کا اہتمام کر دیا گیا ہے ۔

Tags
مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close