قومی

نوازشریف کو سات سال قید کی سزا لیکن 2 مرتبہ جرمانہ کردیا گیا،

نوازشریف (94نیوز)احتساب عدالت نے نوازشریف کیخلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کا فیصلہ سنا دیا ہے جس کے مطابق نوازشریف فلیگ شپ ریفرنس میں بری ہو گئے ہیں جبکہ العزیزیہ میں سات سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق العزیزیہ ریفرنس میں احتساب عدالت کی جانب سے نوازشریف کو قید کے علاوہ دو بھاری جرمانے کیے گئے ہیں ۔ نوازشریف کو 2.5 ملین ڈالر اور 1.5 ارب روپے کا جرمانہ کیا گیا ہے جو کہ مجموعی طور پر 3 ارب 47 کروڑ روپے بنتے ہیں۔یاد رہے کہ عدالت کی جانب سے نوازشریف کیخلاف ریفرنسز کا فیصلہ 18 دسمبر کو محفوظ کیا گیا تھا جسے عدالت کی جانب سے آج سنا دیا گیا ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button