قومی

نوازشریف کو باہر بھیجنے کا فیصلہ 100 فیصد عمران خان کا تھا، اسد عمر

اسلام آباد (94 نیوز) نوازشریف کو باہر بھیجنے کا فیصلہ 100 فیصد عمران خان کا تھا، لیکن یہ فیصلہ کابینہ میں مشاورت کے بعدکیا گیا، میرے بیان کو غلط پیش کیا جا رہا ہے، وفاقی وزیر اسد عمرکی وضاحت۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر اسد عمرکا کہنا ہےکہ نواز شریف کے بیرون ملک جانے سے متعلق ان کے بیان کو غلط پیش کیا گیا۔
ایک بیان میں اسدعمر نے وضاحت دیتے ہوئےکہا کہ نواز شریف کو ملک سے جانے دینے کا فیصلہ کابینہ میں مشاورت کے بعدکیا گیا،کسی بیرونی طاقت نے نواز شریف کو جانے دینےکا فیصلہ مسلط نہیں کیا۔اسد عمرکا کہنا ہےکہ نواز شریف کے بیرون ملک جانے سے متعلق میرے بیان کو غلط پیش کیا جا رہا ہے، وزیراعظم عمران خان فیصلےکرتے ہیں یا کوئی اور، پروگرام میں بحث اس تناظر میں تھی، نواز شریف کو ملک سے جانے دینےکا فیصلہ کابینہ میں مشاورت کے بعدکیا گیا۔

ایک بیان میں اسد عمر نے کہا کہ جس میٹنگ میں نواز شریف کو باہر بھیجنے کا فیصلہ ہوا، میں اس میں شریک تھا، جس وقت یہ ڈسکشن ہوئی کمرے میں 6 سے 8 لوگ بیٹھے تھے جب کہ نواز شریف کو بھیجنے کا معاملہ پہلے کابینہ میں ڈسکس ہوا تھا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو باہر بھیجنے کا فیصلہ 100 فیصد عمران خان کا تھا اور عمران خان نے یہ نہیں کہا کہ یہ فیصلہ ان کا نہیں تھا۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close