قومی

نوازشریف اور مریم نواز کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کرنیوالا بینچ ایک مرتبہ پھر تبدیل

اسلام آباد (تعلیم ٹی وی آن لائن ) سابق وزیراعظم نوازشریف ،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی درخواست ضمانت پر سماعت کرنے والا اسلام آباد ہائیکورٹ کا بینچ ایک مرتبہ پھر تبدیل ہو گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق موسم گرما کی تعطیل کے باعث رخصت پر چلے گئے ہیں جس کے بعد رجسٹرار آفس نے نئے بینچ کی تشکیل کا معاملہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو بھیجوا دیاہے ۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی بھی رخصت پر چلے گئے تھے ۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے نوازشریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو ایون فیلڈ ریفرنس میں قید کی سزا سنائی تھی جس کے خلاف شریف خاندان کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کی گئی تھی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button