National

Appointment of Naeem Bukhari as Chairman PTV is against Supreme Court decision: Chief Justice Athar Minallah

Islam Abad (94 news) نعیم بخاری کی بطور چیئرمین پی ٹی وی تقرری سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف ہے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ نعیم بخاری کی تقرری سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف ہے ،سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں کیس کافیصلہ کیا جائے،آئندہ سماعت پرنعیم بخاری کی تقرری پر عدالت کو مطمئن کریں ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں نعیم بخاری کی بطور چیئرمین سرکاری ٹی وی تقرری کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،سماعت اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی ۔

چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ نے کہاکہ سپریم کورٹ کافیصلہ موجود ہے ،نعیم بخاری کو عمر کی عاریت کس نے دی ہے ،وکیل نعیم بخاری نے کہاکہ کابینہ ڈویژن نے عمر کی رعایت دی ہے۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کابینہ ڈویژن عمر رعایت نہیں دے سکتا ،نعیم بخاری کی تقرری سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف ہے ،سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں کیس کافیصلہ کیا جائے،آئندہ سماعت میں نعیم بخاری کی تقرری پر عدالت کو مطمئن کریں ، عدالت نے کیس کی مزید سماعت14 جنوری تک ملتوی کردی۔

More

Related news

Leave a Reply

Close