قومی

کوروناپازیٹوٹیسٹ والوں کوگھرپر”سیلف آئیسولیشن“کی اجازت دی جائے:مونس الٰہی

لاہور (94 نیوز)  پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما مونس الہٰی نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کورونا پازیٹو ٹیسٹ والوں کو گھر پر ”سیلف آئیسولیشن“ کی اجازت دی جائے۔

مونس الٰہی نے پنجاب حکومت پر اپنے ٹویٹ میں زور دیا ہے کہ کورونا پازیٹو ٹیسٹ والے افراد کو گھر پر سیلف آئیسولیشن کی اجازت دی جائے، جن افراد کے کورونا ٹیسٹ پازیٹو آتے ہیں حکومت انہیں بلاامتیاز ہسپتالوں میں زبردستی منتقل نہ کرے بلکہ جو چاہیں ان کو اپنے گھر پر ہی مکمل تنہائی میں علاج معالجہ کی اجازت دی جائے البتہ جن افراد میں سیریس علامات سامنے آئیں انہیں ہسپتالوں میں فوری منتقل کیا جائے۔ مونس الٰہی نے کہا کہ ہسپتالوں کے خوف سے لوگ ٹیسٹ کروانے سے خوفزدہ ہیں جبکہ ہمارے ہسپتالوں میں اتنے بیڈز بھی نہیں ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button