National

Pakistan Forum found abadkumsaly performance theory Faisal Award

Faisalabad(94 news) نظریہ پاکستان فورم فیصل آبادکی مثالی کارکردگی پر نظریہ پاکستان ٹرسٹ کی طرف سے حسن کارکردگی ایوارڈ مل گیا، بارھویں کل پاکستان نظریہ پاکستان سہ روزہ کانفرنس لاہور میں افتتاحی اجلاس سے صدر مملکت جناب ڈاکٹر عارف علوی نے خطاب کیا جبکہ کانفرنس سے ملک کے اہل علم، دانشوروں اور نظریہ پاکستان سے وابستہ مقتدر تاریخ ساز شخصیات نے خطاب کیا، اختتامی نشست میں نظریہ پاکستان کے سینئر نائب صدر پروفیسر ڈاکٹر محمد رفیق، ٹرسٹ کے آرگنائزر فاروق الطاف، سرپرست جسٹس ریٹائرڈ خلیل الرحمن نے مثالی کارکردگی پر نظریہ پاکستان فورم فیصل آباد کو اعزازی شیلڈز دی، یہ اعزازی شیلڈز نظریہ پاکستان فورم کے صدر میاں عبد الوحید نے وصول کی، سہ روزہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر میاں عبد الوحید نے کہا نظریہ پاکستان کی خدمت عین عبادت ہے، یہ وہ نظریہ ہے جس کی ترویج و اشاعت کے لیے برصغیر کے کروڑوں مسلمانوں نے اپنی جانوں کی قربانیاں پیش کی،بھارتی وزیر اعظم مودی اور ہندؤ وں کے ہاتھوں آئے روز مسلمانوں کی شہادت سے آج ہندوستان کے مسلمانوں کو نظریہ پاکستان کی حقیقت کا پہلے سے زیادہ ادراک ہو گیا ہے، اگر قیام پاکستان کے وقت مسلمانوں کے تمام طبقات قائد اعظم محمد علی جناح کی بصیرت اور تدبر کے مطابق ساتھ ان کے قافلہ حریت میں شامل ہوتے تو آج برصغیر کا نقشہ کچھ اور ہوتا،میاں عبد الوحید نے کہا کہ نظریہ پاکستان کی اشاعت ہم ایک جذبے کے ساتھ کر رہے ہیں، مجھے خوشی ہے کہ فیصل آباد میں ایک تواتر کے ساتھ نظریہ پاکستان کا مشن جاری ہے اور زندگی کی آخری سانسوں تک یہ مشن جاری رہے گا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button