قومی

نجی تعلیمی اداروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروائیں گے، میاں ندیم احمد

جوائنٹ ایکشن کمیٹی آف پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشنز نے کنوینئر میاں ندیم احمد کے عہدہ میں ایک سال کی مزید توسیع کر دی 

سدھار(نمائندہ خصوصی94 نیوز) جوائنٹ ایکشن کمیٹی آف پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشنز نے کنوینئر میاں ندیم احمد کے عہدہ میں ایک سال کی مزید توسیع کر دی۔

جوائنٹ ایکشن کمیٹی آف پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشنز کا اجلاس شیخ نسیم کی صدارت میں منعقد ہوا۔ جس میں چوہدری محمد طاہرچئیرمین آل پاکستان پرائیویٹ سکولز یونٹی، مبشر اقبال صدر آل پاکستان پرائیویٹ  سکولز مینجمنٹ ایسو سی ایشن فیصل آباد ڈویژن، چوہدری ندیم سندھو چئیرمین پرائیویٹ سکو لز فورم، شیخ محمد نسیم صدر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن ڈویژن فیصل آباد، میاں ندیم احمد صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکو لز الائنس فاؤ نڈرز، چوہدری اسد بشیر گل چئیرمین کونسل آف پرائیویٹ سکولز اور رانا شاہد مقرب نے شرکت کی۔ تمام ممبران کی مشاورت سے میاں ندیم احمد جو کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے کنوینئیر ہیں ان کے عہدہ میں مزید ایک سال کی توسیع کر دی گئی۔

اس موقع پر میاں ندیم احمد نے کہا کہ نجی اداروں کے مسائل دن بدن بڑھتے جا رہے ہیں جن کے حل کیلئے ہمیں اپنے ذاتی مفادات کو پس پشت ڈال کر نجی تعلیمی اداروں کی بہتری اور تعلیمی معیار کو بہتر کرنے کیلئے کام کرنا ہو گا۔ تمام ممبران نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ تمام ایسوسی ایشنز ملک کر جائنٹ ایکشن کمیٹی کے پلیٹ فارم سے مشترکہ کوششیں کریں گی۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close