National

Unidentified relative of themselves begin to minister in various departments

Lahore (94 news) پنجاب حکومت نے کہا ہے کہ کچھ نا معلوم افراد اپنے آپ کو وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا رشتہ دار ظاہر کرکے مختلف قسم کے محکموں سے کام لے رہے ہیں ایسے لوگوں کے ساتھ وزیر اعلیٰ کا کوئی تعلق نہیں،

صوبائی اسمبلی کے ڈپٹی سیکرٹری محمد عمر شیر چٹھہ نے ایک مراسلہ جاری کیا ہے جس میں آئی جی پنجاب، تمام محکموں کے سیکرٹریوں،کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، آر پی اوز اور ڈی پی اوز سے کہا گیا ہے کہ نامعلوم افراد مختلف محکمہ جات میں جا کر اپنے آپکو وزیر اعلٰی پنجاب کا رشتہ دار ظاہر کررہے ہیں، ایسے افراد کیساتھ وزیر اعلی پنجاب کا کوئی تعلق نہیں ہے، اہسے افرادکیخلاف کارروائی کی جائے اور متعلقہ محکمہ ایسے افراد کے متعلق فوری ہایئر اتھارٹی کو مطلع کریں،

 

More

Related news

Leave a Reply

Close