NationalCommerce

Incompetent bouquet will drown the economy as long as it rules, Asad Omar

Islam Abad (94 news) پی ٹی آئی کے رہنماء و سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ نااہل گلدستہ جتنی دیر حکومت کرے گا معیشت کا بیڑا غرق کرے گا ۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مہنگائی کم کرنے کا دعویٰ کرنے والی حکومت کے پہلے ماہ میں افراط زر کی شرح 11 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ، یہ نااہل گلدستہ جتنی دیر حکومت کرے گا معیشت کا بیڑا غرق کرے گا ، ان کی اپنی سیاست بھی دفن ہو جانی ہے۔
دوسری طرف فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز نے وزیراعظم کو اپنے خط میں زرمبادلہ کے ذخائر اور مہنگائی کی صورتحال تشویش کا اظہار کیا ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملک میں معاشی ایمرجنسی لگائی جانی چاہیے، غیرضروری اشیاء کی درآمد پر پابندی لگائی جائے، لاکرز میں رکھے ڈالر کو بینک چینل میں لانے کیلئے حکومت مراعات فراہم کرے۔

خیال رہے کہ رمضان المبارک کے دوران مہنگائی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ جانے سے پریشان عوام ماہ مبارک کے اختتام پر مہنگائی میں کمی کی امید لگائی بیٹھی رہی، تاہم عید کی آمد پر مہنگائی کا جن مکمل طور پر ہی بے قابو ہو گیا ، عید الفطر کی تعطیلات کی وجہ سے سرکاری نرخنامہ جاری نہ ہونے کے باعث دکانداروں نے گوشت، سبزیاں اور دیگر اشیاء من مانے نرخوں پر فروخت کیں، عید الفطر کی تعطیلات میں برائلر گوشت 480سے530روپے فی کلو تک فروخت ہوا جب کہ سبزیوں کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا۔
دنیا نیوزکی رپورٹ کے مطابق عید کے دوران منڈیاں بند ہونے سے سپلائی معطل رہی، طلب و رسد بگڑنے سے سبزیوں کے دام بے لگام رہے ، ٹماٹر120 سے140 روپے، پیاز 100 روپے کلو، لہسن 380 روپے جبکہ ادرک 300 From 350 روپے کلو تک بکتے رہے ، سبز مرچ 150 روپے، ہرے دھنیئے کی گٹھی 50 روپے اور لیموں 1000 روپے کلو تک پرچون بازار میں فروخت ہوتے رہے ، دیگر سبزیوں کی قیمت میں بھی 20 From 30 روپے فی کلو کا اضافہ کر دیا گیا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button