

Petrol pump mafia to make more profit overnight 12 بجے سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی فروخت بند کر دی تھی
Faisalabad (94 news) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اعلان کے بعد ملک بھر میں رات 12 بجے سے پہلے پٹرول پمپس پر پٹرولیم مصنوعات کی فروخت بند کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اعلان کے بعد عوام رل گئے۔ مختلف شہروں میں پٹرول اور ڈیزل نایاب ہو گیا، پٹرول پمپس نے زیادہ منافع کمانے کیلئے رات 12 بجے سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی فروخت بند کر دی تھی۔
حکومت کے اعلان کے بعد شہریوں نے رات 12 بجے سے قبل زیادہ سے زیادہ پٹرولیم مصنوعات کی خریداری کیلئے پٹرول پمپس کا رخ کیا، تاہم زیادہ تر پٹرول پمپس حکومتی اعلان کے فوری بعد بند کر دیے گئے۔
حکومت کے فیصلے کے بعد پٹرول کی فی لیٹر قیمت 179 Rs. 86 پیسے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 148 Rs. 31 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 174 Rs. 15 Money and kerosene price 155 Rs. 56 پیسے ہو گئی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ 15 دن میں 55 ارب روپے کا نقصان کر چکے، عوام پر کچھ نا کچھ بوجھ ڈالنا ناگزیر ہے، پٹرول اور ڈیزل سستا ہونے سے تھوڑی سی مہنگائی بڑھتی ہے۔
وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ سابق حکومت کی پالیسیوں کے باعث آج مہنگائی کا سامنا ہے، گزشتہ حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت کو فکس کیا، عوام پر کسی بھی قسم کا بوجھ ڈالنا ہمارے لیے مشکل فیصلہ تھا۔ انہوں نے کہا پٹرول پر سبسڈی کا امیر اور غریب طبقہ دونوں فائدہ اٹھا رہے ہیں، پٹرولیم قیمتیں بڑھائے بغیر آئی ایم ایف کا پروگرام نہیں مل سکتا۔
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ وزیراعظم نے معاشی صورتحال کے پیش نظر سخت فیصلہ لیا ہے، اس وقت ہمارے لیے ریاست کا مفاد عزیز ہے، آئی ایم ایف سے بات چیت میں مثبت پیشرفت جاری ہے۔ واضح رہے آئی ایم ایف نے قرض قسط کیلئے تیل اور بجلی پر سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے، آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان دوحہ میں ہونے والے مذاکرات کے اعلامیہ میں بتایا گیا کہ آئی ایم ایف نے تیل اور بجلی پر سبسڈی کے خاتمہ کا مطالبہ کیا ہے، آئی ایم ایف نے شرح سود میں اضافہ کو خوش آئند اقدام قرار دیا۔ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان طے شدہ پالیسی سے انحراف کیا گیا، پاکستان کے ساتھ بات چیت جاری رہے گی۔