کھیل

نیوزی لینڈ کے ساتھ ون ڈے سیریز کیلئے پاکستان نے سکواڈ کا اعلان کر دیا

دبئی(94 نیوز) نیوزی لینڈ کے خلاف ایک روزہ میچ کی سیریز کے لیے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے لیے قومی ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کریں گے جب کہ جنید خان کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

15 رکنی قومی ٹیم میں فخر زمان، محمد حفیظ ، امام الحق، بابر اعظم، شعیب ملک، آصف علی ، حارث سہیل، شاداب خان، عماد وسیم، فہیم اشرف، حسن علی، جنید خان ، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان خان شنواری شامل ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دبئی میں کھیلی جارہی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد ون ڈے سیریز کے میچز ہوں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button